امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا امریکا وینزویلا کے تیل پر کنٹرول غیر معینہ مدت تک رکھے گا۔
نیویارک ٹائمزکو انٹرویو میں امریکی صدر نےکہا وینزویلا میں تیل کے وسیع ذخائزہیں،ہم وینزویلا سے تیل نکالیں گے اور اسے استعمال بھی کریں گے،وینزویلا کو منافع بخش طریقے سے دوبارہ تعمیر کریں گے،دنیا میں تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
امریکی صدر نےکہا وینزویلا کو پیسوں کی اشدضرورت ہے،ہم انہیں بھاری رقم دیں گے،مادورو کے اتحادی امریکا کےساتھ تعاون کررہے ہیں،وینزویلا میں انتخابات کب ہوں گےٹائم لائن نہیں دے سکتے،آئل کمپنیوں سےوینزویلا کے توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری پربات کی،مادورو کی گرفتاری کے آپریشن میں وینزویلا اور کیوبا کےشہری بھی ہلاک ہوئے،مستقبل میں حالات سازگارہوئےتو وینزویلا کا دورہ ضرور کروں گا،امید کرتے ہیں وینزویلا ایک دن محفوظ ملک بن جائے گا۔





















