وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا۔
درختوں کی کٹائی پر سوشل میڈیا پر طوفان،حکومت پر سوالات کی بوچھاڑ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم درختوں کی کٹائی کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ بھی معاملہ سنگین ہونے پر متحرک،درختوں کی کٹائی پر رپورٹ طلب کرلی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے سے مکمل تفصیلات مانگ لیں۔ درخت کاٹنے کا ذمہ دار کون؟وزیر داخلہ جائزہ لے کر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔



















