شادی شدہ خاتون کو قطر سے لا کر غیرت کےنام پر قتل کرنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ واہ کینٹ پولیس نے مقتولہ کےوالد اور دو چچاؤں کو بھی گرفتار کر لیا ۔ ملزمان پر مقتولہ کے خاوند کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔
پولیس کے مطابق خاتون کو قتل کرنےوالا مرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ۔ اسی کی نشاندہی پر مقتولہ کے والد عزیز ، چچا فیصل اور چچا شوکت کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
دونوں چچاؤں نے مقتولہ کے خاوند کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی اور وہی اسے قطر سے اپنے ساتھ واہ کینٹ لائے تھے ۔ غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ تھانہ واہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں درج ہے ۔



















