نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس دوران علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور سفارتی تعلقات پر غور کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سابق وزرائے خارجہ، سابق خارجہ سیکرٹریز اور مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



















