وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارت کے ساجوانی بزنس وفد سے ملاقات کی جس دوران ڈیجیٹل فنانس، بلاک چین اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر گئے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ساجوانی بزنس وفد نے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل فنانس اور جدید ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بلاک چین، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ٹوکنائزیشن جیسے جدید رجحانات پر گفتگو ہوئی ۔پاکستان کے مالیاتی شعبے میں جاری اصلاحات پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔ساجوانی بزنس وفد نے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں نجی شعبے کے تعاون کی پیشکش کی۔وزیر خزانہ نے بلاک چین کے ذمہ دارانہ استعمال پر حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے متعلقہ قوانین اور ضابطوں کی مکمل پابندی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔






















