سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے کےپی وزیراعلی سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا بحیثیت وزیراعلیٰ انہیں پروٹوکول دیا جائے گا۔
سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےکہا سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دورہ سندھ پرویلکم کریں گے،بھرپور سیکیورٹی بھی دی جائےگی، سہیل آفریدی آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی ہمیشہ دہشتگردوں کی سپورٹ کرتے تھے، اُنکی کی حکومت میں دہشتگردوں کوچھوڑاگیا،خیبرپختونخوا میں انکا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے،قومی اداروں کیخلاف جو پروپیگنڈا ہوتا ہے، اس پر اعتراضات ہیں،پی ٹی آئی نے آج تک گالیوں کے سوا کیا کیا ہے۔



















