موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل ہی لاہور میں کئی اسکولز کھل گئے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی اسکولز کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تین نجی اسکولز کو سیل کر کے پرنسپلز کو طلب کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق شاہدرہ، بیدیاں روڈ اور سبزہ زار پر اسکولز سیل کیےگئے، خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے پرنسپلز کو طلب کرلیاگیا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ چھٹیاں ختم ہونے سے قبل کوئی نجی اسکول نہیں کھلےگا، اسکولز کھلے پائے گئے تو سی ای اوایجوکیشن انکےخلاف کاروائی کریں گے۔


















