دلی میں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق بی جے پی سرکار نے فیض الہیٰ مسجد کے قریب مسلمانوں کی بستی پر بلڈوزر چلا دیئے،گھروں کو گرانے کے خلاف احتجاج کرنے پر کئی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے توڑ پھوڑ کی، اسکوٹرز اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا،علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں ریپڈ ایکشن فورس تعینات کردی گئی۔






















