امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ گرین لینڈ کا حصول صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ترجیحات میں شامل ہے،قطب شمالی کا یہ خطہ ہمارے مخالفین کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اور انکی ٹیم ہدف کےحصول کیلئے مختلف امکانات پرغورکر رہی ہے،امریکی فوج کا استعمال کمانڈر اِن چیف کے اختیار میں ہمیشہ ایک آپشن رہتا ہے۔
دوسری جانب گرین لینڈ کی حمایت میں یورپی ممالک کا مشترکہ بیان بھی سامنے آگیا، برطانیہ، فرانس، جرمنی،اٹلی، اسپین،پولینڈ اورڈنمارک نے مشترکہ بیان میں کہا گرین لینڈ وہاں کے عوام کا ہے،کوئی بیرونی طاقت اس کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی، یورپی ممالک نے آزاد ریاستوں کی خودمختاری،حدود اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔






















