نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن اتھارٹی کی پاکپتن میں کارروائی۔۔ ایس ایس پی راولپنڈی بن کر فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق پاکپتن لاری اڈا پر چھاپے کے دوران دو جعلی ایس ایس پیز کو گرفتار کیا گیا۔۔ ملزم وقاص علی اور سعدی احمد نے خود کو ایس ایس پی سہیل ظاہر کر کے شہری سے رقم بٹوری۔ واٹس ایپ کے ذریعے گمراہ کن معلومات دے کر ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کا فراڈ کیا گیا۔
سائبرکرائم سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔ سب انسپکٹر فہد الطاف کی سربراہی میں این سی سی آئی اے کی ٹیم مزید تفتیش کر رہی ہے۔



















