وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کی زیرصدارت لیتھیم آئن بیٹری پالیسی پراجلاس ہوا جس دوران ابتدائی لوکلائزیشن کیلئے لیتھیئم، آئرن اینڈ فاسفیٹ بیٹری ٹیکنالوجی کی منظوری دے دی گئی۔ ہارون اختر نے کہا کہ نجی شعبے اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری پائیدار توانائی کا مستقبل ہے۔
معاون خصوصی ہارون اختر کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل لیتھیم آئرن بیٹری مینوفیکچرنگ پالیسی دوہزار چھبیس تا دوہزار اکتیس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ابتدائی لوکلائزیشن کیلئے لیتھیئم، آئرن اینڈ فاسفیٹ بیٹری ٹیکنالوجی کی منظوری دے دی گئی ۔ معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار نے ای ڈی بی کو نئی جنریشن انرجی اسٹوریج پالیسی کو قومی توانائی سلامتی کاحصہ بنانے کی ہدایت کی۔۔ کہا انرجی اسٹوریج پالیسی کوقومی توانائی سلامتی سےجوڑنا ضروری ہے۔ وفاقی وصوبائی وزارتیں، صنعت،جامعات اور عالمی ماہرین کی مدد سے پالیسی تیارکی گئی ہے۔



















