ایرانی سفیر نے کہاہے کہ ایک بار پھر دشمن کا پروپیگنڈا نیٹ ورک متحرک ہو گیا ہے، رضا امیری مقدم نے جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو یکسرمسترد کردیا اور کہا سپریم لیڈر، عوام اور ملک کی چوکنا سیکیورٹی فورسزکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا ایران کے سپریم لیڈرسےمتعلق الزامات پر بیان سامنے آیا ہےجس میں ان کا کہناتھا کہ دشمن سپریم لیڈر کے متعلق جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد دعوے کر رہا ہے۔ اس نوعیت کی گمراہ کن مہمات دراصل دشمن کی مایوسی کا مظہر ہیں، یہ وہ ناکامیاں ہیں جنہیں وہ چھپا نہ سکا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ بارہ روزہ جنگ میں دشمن کو بہادر ایرانی فوج کیخلاف مطلوبہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی، ایرانی فوج نےعزیزمادرِوطن کی مقدس سرزمین پربےمثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزت و وقارکےساتھ جارحیت کامقابلہ اور وطن کا دفاع کیا۔ ایران کے دانا، بہادر اور ثابت قدم قائد، مسلح افواج کےسپریم کمانڈرہیں۔
رضا امیری مقدم نے کہا پاکستانی میڈیاسےاپیل ہے کہ مستند اورمصدقہ ذرائع پرانحصارکریں اوراحتیاط برتیں۔




















