وینزویلا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں امریکی نمائندے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک ملک ہم چلائیں گے۔
امریکی نمائندہ اقوام متحدہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین جنوری کو امریکا نے وینزویلا میں ایک کامیاب فوجی کارروائی کی، جس کے دوران امریکی فوجی کراکس گئے اور صدر نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد ہیں۔
امریکی نمائندے کے مطابق وینزویلا کی صورتحال کئی برسوں سے پورے خطے کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھی۔ امریکا نے وینزویلا میں شفاف اور آزاد انتخابات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا دہائیوں سے داخلی عدم استحکام اور شدید معاشی بحران کا شکار رہا ہے جبکہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر تھیں۔
امریکی نمائندے نے دعویٰ کیا کہ اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کا انتظام امریکا سنبھالے گا اور پڑوسی ممالک پر زور دیا کہ وہ امن کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کریں۔






















