وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا جس دوران ناظم الامور سے سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کےانتقال پر اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور تعزیتی کتاب میں پیغام بھی لکھا ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں بنگلادیش کی ناظم الامور سے سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہا مرحومہ نے ایک لازوال اور متاثر کن میراث چھوڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ خالدہ ضیا کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےتعزیتی کتاب میں پیغام بھی لکھا ، وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔



















