نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شیو شیانگ سےملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دورہ چین کے دوران ایگزیکٹو نائب وزیراعظم ڈِنگ شیو شیانگ سے ملاقات کی ہے،چینی نائب وزیراعظم ڈِنگ شیو شیانگ نے چین کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھہترویں سالگرہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگرکیا،اس سنگ میل کو تعاون کے فروغ،بشمول سی پیک مؤثر طور پر بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی نائب وزیراعظم کا پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نئے سال کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حاجی حسن کو ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی،جس میں مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔



















