برطانیہ اور فرانس کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری،حملے میں مشتبہ زیرِ زمین اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی حکام کےمطابق بمباری انٹیلی جنس رپورٹ کی نشاندہی پرکی گئی،ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،بمباری کی نتیجےمیں کسی شامی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔
برطانوی حکام کےمطابق کارروائی میں شامل تمام طیارے بحفاظت واپس لوٹ آئے، خیال رہےکہ اسلحہ گودام ماضی میں داعش کے زیر استعمال تھا۔






















