روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں رواں ماہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم کی 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں بتا یا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے نومبر کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بھیجی جانے والی رقم 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
#RoshanDigitalAccount (RDA) inflow crosses USD 7 Billion mark! Thank you Overseas Pakistanis for your unwavering support and trust.#OverseasPakistanis pic.twitter.com/1ipMRwDFvi
— SBP (@StateBank_Pak) November 23, 2023
مرکزی بینک کی جانب سے غیر متزلزل حمایت اور اعتماد کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا گیاہے۔
یادر ہے کہ ستمبر 2023 میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعےملک میں بھیجی گئی رقوم میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں :۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی رقم میں ریکارڈ اضافہ
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ستمبر م2023 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بھیجی گئی رقم 6 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔