وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے ، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025 کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سی ڈی اے ترمیمی بل سینیٹ سے 7 نومبر 2025 کو منظور ہوا تھاجبکہ قومی اسمبلی نے یہ بل 8 دسمبر کو بغیر کسی ترمیم کے منظور کیا۔صدر آصف زرداری کی منظوری کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ۔ ترمیم کے تحت اب معاوضہ صرف نقد کی صورت میں نہیں بلکہ زمین یا دیگر شکلوں میں بھی ادا کیا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر زمین اور عمارات کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے مجاز ہوں گے۔






















