پاکستان نے رواں ماہ ریاض میں ہونے والے فیوچر منرلز فورم میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیاہے، وزیر پیٹرولیم علی پرویزملک کہتے ہیں فیوچر منرلز فورم میں پاکستان اپنا پویلین پاکستان دا منرل مارول کےنام سےلگائےگا جو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم دو ہزار چھبیس کاپیش خیمہ بنےگا ۔
اسلام آباد میں وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی سےملاقات کرکے معدنیات وتوانائی میں دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا ، علی پرویزملک نے ملاقات میں کہا ریاض فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی تیرہ سرکاری و نجی منرل کمپنیاں حصہ ہوں گی ، پاکستان پویلین میں معدنی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جائے گا ۔ سعودی سفیر نے کہا پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں ، یہ فورم معدنیات میں تعاون کے نئےراستے کھولے گا ، سعودی سفیر نے کہا معدنیات اورتوانائی میں پاک سعودی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔



















