نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں بنگلا دیشی ہائی کمیشن پہنچ کر سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاءکےانتقال پرتعزیت کی اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے بنگلادیشی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
بنگلا دیشی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا نہایت رنج وغم کےساتھ بیگم خالدہ ضیاءکےانتقال کی خبر ملی، مرحومہ کےاہلخانہ، عزیزواقارب اورسیاسی رفقا سےدلی تعزیت اورہمدردی کااظہار کرتے ہیں ۔بیگم خالدہ ضیاءنےاپنی زندگی عوامی خدمت اورفلاح و بہبودکیلئےوقف کئےرکھی ۔مشکل اورکٹھن حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت،استقامت اورعزم نےدیرپا ورثہ چھوڑاہے ۔ وہ ہمیشہ تمام لوگوں کےدلوں میں احترام کےساتھ یادرکھی جائیں گی ۔ اس مشکل گھڑی میں عوامِ پاکستان،عوامِ بنگلہ دیش کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتےہیں ۔






















