جائیدادوں کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کر لیاہے، فرد اور رجسٹری کی جگہ پنجاب بھر میں اب گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ چلے گا ۔
پنجاب کے بیس اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا آغاز کردیا گیا ، سیالکوٹ میں بطور پائلٹ پراجیکٹ منصوبہ لانچ کیا گیا جس کی کامیابی پر سیالکوٹ، ملتان، ساہیوال، جہلم، راولپنڈی، اوکاڑہ، اور خوشاب سمیت پنجاب کے بیس اضلاع میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں ہر طرح کی جائیداد کیلئے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ چلے گا ۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا دائرہ کار بقیہ اضلاع میں بھی مرحلہ وار بڑھایا جائیگا ، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست قریبی ارا ضی ریکارڈز سینٹر، متعلقہ اتھارٹیز میں جمع کروائی جاسکتی ہے ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی درخواست کی وصولی، کوائف کی جانچ اور سروے کی تصدیق کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجراء کریگی ۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ سے کسی بھی جائیداد کی حدود، ملکیت کا تحفظ، خرید و فروخت میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا ۔



















