ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوستی کے رشتے میں بندھے ہیں۔ پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند ہے اور چین کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات آہنی دوستی اور ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی ہیں۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان تائیوان سمیت دیگر امور میں چین کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور بدستور ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابل تنسیخ حصہ سمجھتا ہے اور اس پالیسی پر مکمل عمل درآمد جاری رکھے گا۔



















