نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کردی۔
اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 1950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک لاکھ 75 ہزار اور ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کے دو سنگ میل عبور ہوگئے ۔ آئل اینڈ گیس، سیمنٹ، بینکنگ، فارما اور آٹو سیکٹر میں خریداری کی لہر دیکھی گئی۔
دوسری جانب سال 2025 کے آخری روز کرنسی مارکیٹس میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ 70 دن سے کرنسی مارکیٹس میں ڈالر ایک یا 2 پیسے سستا ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت281روپے 15 پیسے ہے۔
یاد رہے کہ عالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2500روپے کمی کے بعد 456962 روپے پر آگیا، 10 گرام سونے کے بھاؤ 2143 روپے کم ہوکر 391771 روپے ہوگئے۔



















