کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے 15 رکنی عبوری اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
مچل مارش ٹیم کی قیادت کرینگے، ٹیم میں زیویئربارٹلیٹ، کوپرکونولی، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، ناتھن ایلس شامل ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلش، میتھیو کوہنیمین، گلین میکسویل، میتھیوشارٹ، مارکس اسٹوئنس اورایڈم زمپا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ممالک شرکت کریں گے ۔
آئی سی سی کےشیڈول کےمطابق پاکستان کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گا،7فروری کو کولمبو میں پاکستان اورنیدر لینڈز کے درمیان پہلا میچ کھیلاجائے گا،پاکستان اور بھارت کا میچ 15فروری کو کولمبومیں ہوگا۔





















