نئے سال کے ساتھ امریکا میں نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق ہوگیا۔
فیسوں میں اضافے کے ساتھ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے سیکیورٹی قوانین مزید سخت کردیے گئے ۔ افغانستان، ایران، یمن، صومالیہ سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
سات ممالک پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ امریکی شہریت اور امیگریشن کےذمہ دار ادارے کا کہنا ہے قومی سلامتی اورعوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔





















