حکومت نے نئے سال کی آمد پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
نئے سال کے آغاز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔



















