نئے سال میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پہلا غیر ملکی دورہ چین کا ہوگا۔ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے بیجنگ جائیں گے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق 2026 میں اسحاق ڈار پہلے غیر ملکی دورے پر چین جائیں گے ۔ پاک چین مذاکرات پیرسےہوں گے، اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وفود کی قیادت کریں گے۔
مذاکرات میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات ، تجارت، معاشی تعاون اورصحت و تعلیم میں تعاون کا جائزہ لیا جائےگا۔ چینی قیادت سے خطے کی سلامتی کی صورت حال اور سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔






















