نیویارک کے منتخب میئر ظہران ممدانی کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری سےپہلےنیویارک کے پہلے مسلمان میئرمنتخب ہونےوالے ظہران ممدانی نے اپنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی،ڈاکٹر ہیلن کو ڈپٹی میئر اور پروفیسر رمزی کو چیف کونسل مقرر کرنےکا اعلان کردیا۔
سینیٹر برنی سینڈرزظہران ممدانی سے عہدے کا حلف لیں گے،موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے بھی تقریب مین شریک کی تصدیق کردی,متعدد اراکین کانگرس اوردیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہونگی۔





















