لاہور سمیت پنجاب بھر میں روڈ ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ریسکیو کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں حادثات اور اموات کی شرح گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔
سال 2025 پنجاب کی سڑکوں کے لیےایک خطرناک سال ثابت ہوا،ریسکیو پنجاب کےمطابق رواں سال 4 لاکھ 82 ہزار 870 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے،جن میں 5 لاکھ 69 ہزارسےزائد افراد زخمی ہوئے،ان حادثات کے نتیجےمیں 4 ہزار 791 افراد جان کی بازی ہارگئے،جو کہ سال 2024 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔
ریسکیو حکام کےمطابق حادثات میں متاثرہونےوالوں میں 80.6 فیصدمرد جبکہ 19.4 فیصد خواتین شامل ہیں،سب سےزیادہ حادثات لاہورمیں رپورٹ ہوئے جہاں 88 ہزار 743 واقعات پیش آئے،جبکہ فیصل آباد میں 32 ہزار 309اور ملتان میں 29 ہزار 804 حادثات ریکارڈ کیے گئے۔
75 فیصد سے زائدحادثات موٹر سائیکلوں کو پیش آئے،جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا واضح ثبوت ہیں،
ریسکیو کے اعداد و شماربتاتے ہیں کہ سال 2023 میں 3 ہزار 967،سال 2024 میں 4 ہزار 139،جبکہ2025 میں اب تک 4 ہزار 791 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ریسکیو ترجمان کےمطابق ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل اور عوامی آگاہی قیمتی انسانی جانوں کو بچا سکتی ہے۔






















