منڈی بہاءالدین کے نواحی علاقے چھموں میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں دو سالہ ابوبکر گھر کے باہر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے نالے میں گر گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
علاقہ مکینوں نے فوری طور پر بچے کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے دوران ورثا کسی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔






















