سال 2025 کھیلوں کے لحاظ سے پاکستان کےلیے بہت اچھارہا،کئی میدان پاکستان کےنام رہے۔
سال 2025 میں کئی میدانوں پرپاکستان کاڈنکا بجا،پاکستان نےکامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال کا معرکہ سرکیا۔
قومی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کوہراکرسینے پرسونے کا تمغہ سجایا۔
پاکستان کی والی بال ٹیم ایک بارپھر ایشین نیشنز کپ میں دوسرےنمبرپررہی،فائنل میں پاکستان کو بحرین سےشکست ہوئی لیکن مسلسل دوسری بارسلورمیڈل کی حقدارٹھہری،پاکستان نے ایشین انڈر سکسٹین والی بال ٹائٹل اپنے نام کیا،تھائی لینڈ میں فیوچر اسٹارز نے دفاعی چیمپئن ایران کو ہرا کر
میلہ لوٹ لیا۔
پاکستان نے2019 کے بعدپہلی بار اسنوکرٹیم ورلڈکپ جیتا،اسجداقبال اورمحمدآصف کی جوڑی نے فائنل میں ہانگ کانگ کوزیرکیا۔
اولمپک چیمپئن ارشدندیم دوگولڈمیڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے،پہلے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں فاتح بنے،پھر اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا،سلورمیڈل بھی پاکستان ہی کے یاسرسلطان کے نام رہا۔





















