پارک ویو سٹی لاہور کے رہائشیوں کے لیے ایک اور جدید اور منفرد منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیئرمین ویژن گروپ عبدالعلیم خان نے کمرشل پراجیکٹ ’’دی واک‘‘کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور منصوبے کو خوب سراہا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ’’دی واک‘‘میں عالمی معیار کی سہولیات، متنوع فوڈ اسٹالز اور جدید کمرشل سہولتوں کی جھلک پیش کی گئی، جہاں شہریوں نے نت نئے ذائقوں سے لطف اٹھایا۔ لانچنگ کے موقع پر عوام کا بڑا رش دیکھنے میں آیا، جبکہ عبدالعلیم خان کھانے پینے کے اسٹالز پر شہریوں میں گھل مل گئے۔
تقریب کے دوران چیئرمین ویژن گروپ نے دی واک کمرشل کے ساتھ ساتھ سیلز پارٹنرز کے پویلین کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نعیم وڑائچ نے بتایا کہ ’’دی واک‘‘منصوبہ پارک ویو سٹی میں رہائش پذیر 10ہزار سے زائد خاندانوں کے لیے سہولتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔
افتتاحی تقریب کو معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد کی شاندار پرفارمنس نے مزید یادگار بنا دیا، جس سے میوزک نائٹ کا سماں بندھ گیا۔ شرکا نے موسیقی اور تفریح سے بھرپور اس تقریب کو خوب انجوائے کیا۔
تقریب کے اختتام پر معروف پاکستانی اور بین الاقوامی برانڈز کی جانب سے ’’دی واک‘‘منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا، جسے پارک ویو سٹی لاہور کے لیے ایک اور کامیاب اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔






















