وزیرٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مرادنےکہا وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے واضح کردیا گیا ہےکہ موٹرسائیکل رکشے تیس دن میں رجسٹرڈ کئے جائیں۔
لاہورنجی ہوٹل میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے دواورتین ویلرزالیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے نجی ہوٹل میں سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار میں ماحول دوست ٹو وہیلراور تھری وہیلرکوفروغ دینے پربات چیت کی گئی،صوبائی نگران وزیرٹرانسپورٹ نے ای وی ٹیکنالوجی کی وہیکلزکا جائزہ لیا اورخود بھی الیکٹرک رکشہ چلایا۔
ابراہیم مراد نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں ٹرانسپورٹ کا شئیرسترفیصد ہےان میں زیادہ موٹرسائیکل رکشہ کا ذکرآتا ہے۔ان کاکہناتھا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے واضح کردیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل تیس دن میں رجسٹرڈ کئےجائیں،بہت جلد پنجاب میں پینتیس گرین لائن بسیں چلائیں گے۔