اسرائیل کی جانب سےصومالی لینڈ کو تسلیم کرنے پرعالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا۔
ایران،لبنان اورفلسطین کےبعدصومالیہ اسرائیل کےنشانےپرآگیا،صیہونی ریاست نےصومالی لینڈ کو تسلیم کرکےصومالیہ پروارکردیا،اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔
صومالیہ کےصدرحسن شیخ محمودکاکہنا ہےکہ اسرائیلی اقدام خطے کےاستحکام کے لیےخطرہ اورصومالیہ کی آزادی اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
صومالیہ نےپاکستان سےمدد مانگ لی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سےصومالیہ کےوزیرخارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،پاکستان نےمکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ سمیت 21 ممالک پہلےہی مشترکہ اعلامیہ میں اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتےہوئے اسے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا۔






















