اس سال نیٹ فلکس پر کئی سیریز نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا۔
سال 2025 نیٹ فلکس کےلیےتاریخی ثابت ہوا،جہاں ’اسکوڈ گیم‘ (سیزن 3) اور ’وینز ڈے‘ (سیزن 2) جیسے میگاہٹس نے عالمی سطح پر ویوز کے تمام سابقہ ریکارڈ پاش پاش کر دیے۔
سسپنس کےشوقین افراد کےلیے’اسٹرینجر تھنگز‘کا فائنل سیزن اوربرطانوی کرائم سیریز ’ایڈولیسنس‘ (Adolescence) سرفہرست رہے،جبکہ ’جینی اینڈ جارجیا‘ کےتیسرے سیزن نےبھی اپنی مضبوط کہانی کی بدولت ناظرین کو سکرین سے جوڑے رکھا۔
جنوبی ایشیائی مواد کی بات کی جائے تو’دہلی کرائم‘ (سیزن 3) میں شیفالی شاہ کی جاندار اداکاری نے ایک بار پھر عالمی سطح پر دھوم مچائی،جبکہ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا نان فکشن شو بن کر ابھرا۔
ان بلاک بسٹرسیریز کی بدولت سال 2025 کو عوامی مقبولیت کے لحاظ سےاسٹریمنگ پلیٹ فارمزکا کامیاب ترین سال قرار دیا جا رہا ہے۔






















