لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 62 سال کی خاتون رئیسہ بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا، معمر خاتون کے داماد نےلڑائی جھگڑے پر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پراپنی ساس کوگلا دبا کر قتل کیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد مقتولہ کی تدفین تک تمام کاموں میں پیش پیش رہا۔ملزم مقتولہ کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔



















