بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم ڈھاکا کیپیٹلز کے کوچ ٹریننگ کے دوران چل بسے۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ کوچ محبوب علی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، وہ میچ سے قبل گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروا رہے تھے۔
کوچ محبوب علی کو موقع پر سی پی آردی گئی مگر وہ جانبرنہ ہوسکے، انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انکی موت کی تصدیق کردی گئی۔





















