نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم رضوان اللہ کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے خاتون کی نازیبا تصاویر حاصل کر کے واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لگایا جبکہ غیر قانونی طور پر خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔
ملزم کی جانب سے خاتون کو موبائل فون کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں، رقم نہ دینے کی صورت میں تصاویر وائرل کرنے کی بلیک میلنگ کی گئی ، ملزم کے موبائل فون سےجرم کے ناقابل تردید ثبوت برآمد ہوئےہیں۔



















