آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست، بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق راہول ڈریوڈ نےبطورہیڈکوچ مزید کام جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا، راہول ڈریوڈ نے اپنے فیصلےسے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا۔
راہول ڈریوڈ کا بھارتی ٹیم کے ساتھ دو سال کا کنٹریکٹ ورلڈکپ کے بعد ختم ہوگیا تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔
روہت شرما نے ورلڈکپ فائنل ہارنے کے بعد مستقبل کا بڑا فیصلہ لے لیا
وی وی ایس لکشمن بھارتی ٹیم کےساتھ کو چنگ کر رہے ہیں،وی وی ایس لکشمن نے بی سی سی آئی کو لمبے کنٹریکٹ کےلئے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔
ورلڈکپ کے دوران لکشمن کی بی سی سی آئی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات بھی ہوئی،بھارتی میڈیا کےمطابق راہول ڈریوڈ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوئی رول مل سکتا ہے۔