آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں میں اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کی مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل عاصم منیر نے امن و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قائداعظم کے مساوات،مذہبی آزادی کے وژن کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریہ کی بنیاد ہے۔
فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی،دفاع میں خدمات قابل فخرہیں، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے، پاک فوج تمام شہریوں کے وقار،سلامتی،مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورے پر اظہارتشکر کیا ۔



















