نیو یارک میں انوکھا فیشن ویک منعقد ہوا جس میں ریمپ پر معذور ماڈلز نے جلوے بکھیرے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ایک دلچسپ فیشن وی منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی ماڈلز اور ڈیزائنرز نے شرکت کی۔
فیشن ویک کا مقصد معذور افراد کو معاشرے کا یکساں حصہ ظاہر کرنا تھا تا کہ وہ اپنی زندگی کی جدوجہد میں خود کوکسی سے کمتر محسو س نہ کریں۔
نیویارک فیشن ویک میں معذور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے دلچسپ کیٹ واک کامظاہرہ کیا۔ ریمپ پر کیٹ کرنے والی حسین، دبلی پتلی اور بل کھاتی کمر والی ماڈلز نہیں بلکہ جسمانی طور پر معذور ماڈلز نے بڑی خود اعتمادی سے ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔
ماڈلز کی خود اعتمادی کو سراہتے ہوئے فیشن ویک کے شرکاء نے باہمت ماڈلز کی خوب پذیرائی کی۔