افریقی ملک تنزانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5افراد ہلاک ہوگئے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ ماؤنٹ کلی منجارو پر پیش آیا،ہیلی کاپٹر میڈیکل ریسکیو مشن پر تھا،حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
متاثرین میں دو غیر ملکی شہری، ایک ٹورگائیڈ، پائلٹ اور ایک ڈاکٹر شامل ہیں جو ریسکیو ٹیم کا حصہ تھے،کسی کے زندہ بچ جانے کی اطلاع نہیں ملی۔






















