امریکا نے فینٹینائل کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے۔
خبرایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے بھارتی کاروباری ایگزیکٹوز اور کارپوریٹ لیڈروں کے ویزے منسوخ کیے ۔ ان افراد کی ویزے کے لئے نئی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں ۔ یہ کارروائی فینٹانائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی اسمگلنگ کےالزام پر کی گئی ۔
فینٹینائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے ان کیمیائی مادوں کا امریکا میں ضرورت سے زیادہ خوراک کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی ایک بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے کانگریس کو ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے بھارت کو منشیات کی ترسیل یا غیرقانونی پیداوار کرنے والے 23 بڑے ممالک میں شامل کیا تھا۔




















