بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نےمزارِ قائد پر سلامی دی،میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
اس موقع پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کےکیڈٹس نےمزار کے گارڈزکی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بابائے قوم کے یومِ ولادت پر آج ملک بھرمیں عام تعطیل ہے، سرکاری اورغیرسرکاری اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ہمہ جہت شخصیت کے مالک قائداعظم محمد علی جناح زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب تھے،قائداعظمؒ عزم و عمل ، دیانت،خطابت اور خود داری کا مرقع تھے،انہوں نے ایک پسی ہوئی اور متفرق اقلیت کو اکھٹا کیا اور بیدار کیا اور ایک دہائی کے اندر قوم کو تہذیب وثقافت کے مطابق وطن فراہم کیا۔






















