موٹر وے ایم فائیو پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
خان پورموٹر وے ایم فائیو ظاہرپیرانٹرچینج کےقریب مسافربس ایمبولینس سےٹکرانےسےچارافراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،حادثہ میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں سلیم، زاہد، جمشید اور یامین شامل ہیں،زخمی ہونے والوں میں 35 سال کا افضل، 45 سال کا شاہد اور35 سال کا صدام شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایمبولینس کراچی سےلاش لےکرشہرسلطان جارہی تھی کہ حادثہ کاشکار ہو گئی، حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔






















