افغانستان میں پنپنے والی دہشت گردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔ افغان شہری دنیا بھر کے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور منشیات اسمگلنگ جیسے گھناؤنے فعل کر رہے ہیں ۔ کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری گرفتار کر لیا گیا۔
افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق کینیڈا پولیس نے 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا ۔ ملزم داعش کو مالی وسائل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنےاور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے ۔
ولید خان نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ جرائم انجام دینے کی سازش کی۔ گرفتار افغان دہشت گرد سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ولید خان کی گرفتاری سے ایک روز قبل آسٹریا میں ایک افغان پناہ گزین کو منشیات سے متعلق جرائم کےالزامات میں گرفتار کر کےافغانستان بھیجا گیا تھا ۔ افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں بے لگام دہشت گرد گروہ پوری دنیا کیلئےسنگین چیلنج بن چکے جبکہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار بھی جاری ہے ۔






















