اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر نئے حملے کی دھمکی دے دی۔ لیفٹننٹ جنرل ایال زیمر کا کہنا ہے ہم جب چاہیں گے جہاں چاہیں گے حملہ کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران اپنے بلیسٹک میزائل پروگرام میں تیزی لارہا ہے جس پرتل ابیب کو شدید تشویش ہے۔ اس حوالے سے نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسی ماہ ہونے والی ملاقات میں بات کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا حملہ خارج ازامکان نہیں لیکن ہم اس کےلئے تیار ہیں اگر ایران نے دوبارہ جارحیت کی تو پہلے کی طرح نتائج ہوں گے۔






















