کراچی میں مرغی کا گوشت پھر مہنگا ہوگیا۔
شہرقائد میں دو روز کے دوران فی کلو قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 500 سے 550 روپے میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت اب 750 سے 850 میں فروخت ہورہا ہے۔
حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت 670 روپے مقرر کردی ہے مگر مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 750 سے 800 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ دکاندارورں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز مہنگی مرغی دے رہا ہے سستا کیسے بیچیں۔






















