بنگلادیشی فوج نے بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار کو سرحد پرکرنے پر گرفتار کرلیا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کو بنگلا دیشی حدود سے حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی اہلکار کی شناخت بیڈ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ اور اس کا تعلق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک سو چوہترویں بٹالین سے ہوئی ہے۔ بنگلا دیشی حکام کے مطابق گرفتار بھارتی اہلکار کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے سینئر افسر کو کرپشن کے الزم میں گرفتار ہوگئے۔ سی بی آئی نے لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار کو اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ایک گھر سے دو کروڑ 23 لاکھ اور دوسرے گھر سے ایک کروڑ روپے برآمد کیے۔ دیپک کمار کی اہلیہ بھی فوجی ہیں۔
عدالت نے دونوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ سی بی آئی کےمطابق لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما دفاعی پیداوار سے منسلک نجی کمپنیوں اور ایکسپورٹرز کو نوازنے کے عوض رشوت لیتے تھے۔






















