پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔
سماء کے پروگرام "دوٹوک" میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ کے پی کے عوام کو وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی شکل میں امید نظر آ رہی ہے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2026 کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریت کی بقا کے لیے ایک بار پھر مل بیٹھنے کی تجویز دے دی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک میں آئین رہا نہ عدلیہ، جو ججز کھڑے ہوسکتے تھے وہ چلے گئے۔ اب لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں، ہم نے جو اہداف حاصل کرنے تھے 2 سال میں وہ حاصل نہیں کرسکے، ہم پھر بھی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔






















